
(امانت گشکوری) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے ملاقات کی،ملاقات میں پاک بنگلہ دیش تعلقات اور نظام انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال ہوا۔
اعلامیہ کے مطابق پاک بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق ہوا،پاکستان نے بنگلہ دیش کو شعبہ قانون میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون کی پیشکش کی۔
وزیر قانون نے کہاکہ قانون و انصاف سمیت مختلف شعبوں میں پاک بنگلہ دیش تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
بنگلہ دیشی ججز کی تربیت پر ہائی کمشنر نے پاکستان سے اظہار تشکرکیا،بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے وزارتِ قانون و انصاف کے ثالثی و مصالحتی پروگرامز کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیس؛ حکومتی درخواست سے متعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی






