2

’’معجزے کے منتظر ہیں‘‘لاپتہ طیارے کے  کیپٹن رضوان ادریس کے بیٹے کا جذباتی بیان

(خورشید رحمانی)  نجی کارگوائیرلائن کےبدقسمت طیارے کے لاپتہ کیپٹن رضوان ادریس کے بیٹے شہیرنے بتایا ہے کہ والدجب فلائٹ پرجاتےتھےتوان سےرابطہ ہواکرتاتھا۔ کل رات سوا سات بجے والد سے آخری رابطہ ہوا تھا۔ 

کیپٹن رضوان ادریس کے بیٹے شہیر نے بتایا کہ ان کے والد پیرکے روز کارگو  طیارہ  کو کراچی سےشارجہ لےکرگئے تھے،منگل کوان کی واپسی ہونا تھی۔

شہیررضوان نے بتایا کہ  کل شام 7:20پر ان کی اپنے والد سےآخری مرتبہ گفتگوہوئی، اس کے بعد  میڈیا کےذریعے طیارہے کے حادثے کی اطلاع ملی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کےشکرگذارہیں کہ وہ کاک پٹ کریوکی تلاش کےلیے کام کررہےہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف،صدرپاکستان اوروزیراعظم  شہباز شریف سےاپیل ہے کہ تلاش کا دائرہ بڑھایاجائے۔  
 شہیررضوان نے کہا کہ ہم نے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ ہم سب معجزے اور اچھی خبر کےمنتظرہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:  لاپتہ کارگو جہاز کے ملبہ کا کچھ حصہ مل گیا، عملہ کے ارکان بدستور لاپتہ  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں