2

پاکستان امریکا ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا: دفتر خارجہ

(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور فوجی تعطل کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ برادر ممالک کے ساتھ مل کر مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کیلئے مخلصانہ اور مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔

دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے 14 اگست کو تہران کا دورہ کیا، جہاں بات چیت میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، فوجی تعطل ختم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ علاقائی امن و استحکام کو فروغ دیا جاسکے۔

طاہر اندرابی کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں اپنے ہم منصبوں سے مسلسل رابطے بھی برقرار رکھے ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ علاقائی صورتحال اور اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے ترک وزیر خارجہ سے 17، 19 اور 25 اگست کو تین مرتبہ ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں خطے کی صورتحال اور امن کیلئے مذاکرات و سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ موجودہ علاقائی چیلنجز کا پائیدار حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس مقصد کیلئے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

طاہر اندرابی نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 24 اگست کو تہران کا دورہ کیا، جبکہ پاکستان نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مخلصانہ کردار ادا کیا ہے، ایرانی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک سال کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی چیئرمین شپ سنبھالنے کیلئے تیار ہے اور آئندہ سال ایس سی او کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف بشکیک میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے اور کانفرنس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم کی کرغزستان کی قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں