1

ذمہ دار کو عبرت کا نشان بنایا جائے تو واقعات رک سکتے ہیں، ایمل ولی کاسانحہ پمزپرشدید غم و غصہ کا اظہار

 صدر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ کسی موڑ پر زمہ دار کو عبرت کا نشان بنایا جائے تو واقعات رک سکتے ہیں،ہمیں احساس پیدا کرنا ہوگا ہم صرف حکمران نہیں رکھوالے بھی ہیں۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر اے این پی کا کہنا تھا کہ زمہ دار ریاستیں زمہ داران کو غفلت پر سزائیں دیتے ہیں،پاکستان کے ساتھ مزید نظام جوڑنے والے بتائیں اسلام آباد کی کیا صورتحال ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درست نظام چاہئے۔  

صدر اے این پی کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران جنگ بندی پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہمسایہ ممالک کے سفارتی حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ مشکل حالات ہیں،عوامی نیشنل پارٹی نے کئی عرصہ پہلے افغانستان میں لگنے والی آگ بارے بتایا تھا ۔  

انہوں نے واضح کیا کہ اس صورتحال کا نقصان پاکستان اور عوام کا ہو رہا ہے،پاکستان کا ہر انچ قابل احترام ہے جتنا اسلام آباد اور دیگر شہر ہیں،عوامی نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی نظریات اور پالیسیوں سے اختلاف کرنا ہمارا حق ہے،اختلاف کو ذاتی دشمنی نہیں سمجھتے بلکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مزمت کرتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر پاکستان مقرر 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں