1

ریاستی سطح پر مذاکرات کیلئےتیار ہیں،افغان سرزمین کوپاکستان کیخلاف پراکسی کے استعمال سے روکنا ہوگا؛دفتر خارجہ

(انور عباس)افغان حکومت کے عبوری وزیر داخلہ نے متنازع امور کے حل کے لیے ایک مخصوص دوطرفہ طریقہ کار کی تجویز دی ہے جس پر ترجمان دفتر خارجہ نےمثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ریاستی سطح پر مذاکرات کے لیے بدستور تیار ہیں تاہم کسی بھی طریقہ کار کی پائیداری کا انحصار محض یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات پر ہوگا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ افغان طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو،کابل کو دوحہ فریم ورک سمیت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرنا ہوگی،کابل کو افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت کسی بھی مخالف پراکسی کے استعمال سے روکنا ہوگا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ہم ادارہ جاتی سطح پر تعاون کے لیے تیار ہیں،بشرطیکہ اس کے نتیجے میں دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات اور مؤثر سرحدی انتظام یقینی بنایا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  وزیر دفاع خواجہ آصف سے کویتی ہم منصب کی سربراہی میں وفد کی ملاقات،پروٹوکول معاہدہ 2026 پر دستخط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں