
(راو دلشاد) پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں دو گھنٹہ32 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس میں پمز ہسپتال میں شہید بچوں ، رکن اسمبلی ثاقب خان چدھڑ کے والد کے انتقال اور تحصیل پور سیال کے نوجوانوں کی کوئٹہ میں شہادت پر ایوان میں فاتحہ خوانی کروائی گئی۔
اجلاس میں اپوزیشن رکن رانا شہباز کی ایوان میں کوئٹہ میں دہشت گردوں کی جانب سے مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار کیا،علی امتیاز وڑائچ پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی نے پولیس گردی پر ایوان میں شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ چوبرجی میں زبیر خان نیازی کی والدہ کو بارہ ربیع الاول میں پولیس نے ہراس کیا،زبیر خان نیازی کی والدہ کو پانچ گھنٹے کےلئے جیل میں بند رکھا۔
علی امتیاز وڑائچ نے کہا کہ چوبرجی میں دھکم پیل میں پی ٹی آئی کا ورکراشتیاق جلتے تیل میں گرنے سے اس کا 60فیصد جسم جل گیا۔






