
(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) میں ملازمت کے ویزا کے حوالے سے اہم ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے ویزا کے حوالے سے پولیس کیرکٹر سرٹیفکیٹ کی لازمی ضرورت ہوتی ہے۔
یو اے ای حکومت نے 20 جولائی 2026 سے تمام پاکستانی ملازمت کے ویزا درخواست گزاروں کے لیے گڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹ (پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ) لازمی قرار دیا ہے۔
یہ سرٹیفکیٹ پاکستان میں متعلقہ اتھارٹی سے حاصل کریں اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تصدیق کروائیں،ویزا درخواست جمع کروانے سے قبل یہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا پیچیدگی سے بچا جاسکے۔
علاوہ ازیں بیورو آف ایمیگریشن تمام جاب سیکرز اور لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز پر زور دیتا ہے کہ وہ ان تمام نی دستاویزات کی مکمل تعمیل یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں : ریاستی سطح پر مذاکرات کیلئےتیار ہیں،افغان سرزمین کوپاکستان کیخلاف پراکسی کے استعمال سے روکنا ہوگا؛دفتر خارجہ






