1

انصاف کے شعبے میں اصلاحات کیلئے اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ ضروری ہے؛چیف جسٹس پاکستان 

(امانت گشکوری)چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا شعبۂ انصاف میں اقدامات سے متعلق اجلاس  ہوا،چیف جسٹس نے کے پی شعبۂ انصاف میں اب تک سب سے زیادہ بجٹ مختص کیے جانے کو سراہا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہاکہ خیبر پختونخوا شعبۂ انصاف کیلئے سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے،بجٹ مختص کرنا عدالتی انفراسٹرکچر مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، صوبے بھر میں عوامی سہولیات اور انصاف تک رسائی بہتر بنانے کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ 

اجلاس میں عدالتی کمپلیکسز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا،خیبر پختونخوا میں ای لائبریریوں کے قیام سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا،خواتین کیلئے سہولت مراکز اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے اقدامات پر بھی غور ہوا۔ 

چیف جسٹس نے مقررہ اہداف کے مقابلے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ انصاف کے شعبے میں اصلاحات کے لیے اداروں کے درمیان مسلسل رابطہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی،آزاد کشمیر کی قیادت نے نواز شریف کا فیصلہ مسترد کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں