1

پمز میں چیف ٹیکنیشن کی آسامی پر بھرتی کیلئے ایف پی ایس سی کو بھیجی گئی درخواست واپس 

 (بابر شہزاد تُرک)سانحہ پمز کے بعد وفاقی وزارت قومی صحت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میں چیف ٹیکنیشن (BS-16) کی آسامی پر بھرتی کیلئے وفاقی پبلک سروس کمیشن کو بھیجی گئی درخواست واپس لے لی ہے، جس کے بعد مذکورہ آسامی کی بھرتی کا عمل آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

ایف پی ایس سی نے 28 اگست 2026 کو جاری کردہ پبلک نوٹس میں اس حوالے سے امیدواروں اور متعلقہ حلقوں کو آگاہ کردیا ہے، ایف پی ایس سی کے مطابق مذکورہ معاملہ کیس نمبر F.4-125/2024-R کے تحت تھا، جس کا تعلق چیف ٹیکنیشن (BS-16)، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS)، اسلام آباد، وزارت قومی صحت، ضوابط و رابطہ کاری سے ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت قومی صحت، ضوابط و رابطہ کاری نے اپنے خط نمبر F. No. 2-188/2023-H-I مورخہ 11 فروری 2026 کے ذریعے مذکورہ پوسٹ کے لیے بھیجی گئی ریکوزیشن واپس لے لی ہے، ایف پی ایس سی نے واضح کیا کہ ریکوزیشن چیف ٹیکنیشن (BS-16)، پمز کی بھرتی کے قواعد میں ترمیم کے باعث واپس لی گئی ہے، چنانچہ مذکورہ کیس کے تحت بھرتی کا عمل جاری نہیں رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:’’دمہ‘‘ کے مریضوں کے لیے نئی دوا کی تیاری میں بڑی پیش رفت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں