2

دورہ چین :وزراعلیٰ مریم نواز کی وفد کے ہمراہ ہواوے ٹیلی کام کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات

(24 ںیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے (Huawei) حکام سے ملاقات کی ہواوے (Huawei) کے اعلیٰ عہدیداروں نے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کیساتھ ہواوے (Huawei)کی اشتراک کارکا خیرمقدم کیا.

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہواوے کمپنی کونواز شریف آئی ٹی سٹی میں بھرپورمیں سرمایہ کاری کی دعوت دی ملاقات میں پنجاب کے 1000 نوجوانوں کو ہواوے ماسٹر ٹرینر کے طور پر ٹریننگ پراتفاق کیا گیا پنجاب کی 300وویمن ٹرینرز کو بھی ہواوے اے آئی ٹریننگ کرائے گا.

اس موقع پر پنجاب میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ڈیلیوری یونٹ بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا ملاقات میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں 6 ڈیٹا سنٹر اور ساورن ڈیٹا سنٹر کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ملاقات میں پنجاب کو مصنوعی ذہانت سے لیس صوبہ بنانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری پراتفاق کیا گیا.

ملاقات میں موثر سرکاری انٹرپرائز کوآرڈینیشن میکانزم کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سمارٹ سٹی، کمانڈ سنٹر، ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن، ایگریکلچر اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ہواوے کے اشتراک کار کا خیر مقدم کیا گیا ملاقات میں پنجاب میں مصنوعی ذہانت، کلاو¿ڈ ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور سمارٹ پبلک سروسز روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا.

اس موقع پر انفرادی ٹیکنالوجی کے منصوبوں اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایکو سسٹم کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں ہواوے اور حکومت پاکستان کے اشتراک کار کو موثر بنانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا. وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی ڈیجیٹل تبدیلی میں معاونت کے لیے ہواوے کے عزم کو سراہا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں آگے بڑھانا اولین ترجیح ہے پنجاب پاکستان اورجنوبی ایشیاءمیں سب سے زیادہ فعال صوبہ ہے، اقتصادی ترقی، جدت، روزگار اور بہتر عوامی خدمات میں معاونت کر سکتا ہے پنجاب حکومت کارکردگی، شفافیت، فیصلہ سازی، شہریوں کی خدمات کے معیار اور ٹیکنالوجیز کے بھرپور استعمال کررہی ہیں ٹیلنٹ کی نشوونما اور ٹیکنالوجی تک جامع رسائی پنجاب کی حکمت عملی کے اہم ستون ہے.

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری ڈیجیٹل طور پر بااختیار، فعال، اختراعی اور شہریوں پر مرکوز پنجاب کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے پنجاب میں کلاﺅڈ کمپیوٹنگ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مقامی AI ماڈلز تیار کیے جائیں گے. صوبائی معاون خصوصی علی ڈار نے پنجاب میں اے آئی آفس سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور گورننس کیلئے اے آئی کا موثر استعمال یقینی بنایا جارہا ہے پنجاب ڈیٹا لیر اور ڈیجیٹلائزیشن پر موثر کام کررہا ہے پنجاب 65 فیصد نوجوان آبادی کے ساتھ بہتر اور شاندار مواقع ر کھتا ہے.

یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں