
(ویب ڈیسک) حکومت نے گیس ٹیرف کے 12 سلیب ختم کر کے یکساں قیمت نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پروٹیکٹڈ صارفین کو آمدنی پر مبنی سبسڈی پر منتقل کیا جائے گا اور پروٹیکٹڈ صارفین کا خیال ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا
ستمبر تا اکتوبر 2026 میں آئی ایم ایف کے چوتھے جائزے کے دوران حکومت اورعالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے کراس سبسڈی کے خاتمے اور سنگل گیس ٹیرف کے نفاذ کے لیے ٹائم لائن پر تبادلہ خیال اور اسے حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔






