1

ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم

( 24 نیوز )ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم دے دیا۔

جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جو قوم کا حوصلہ کمزور کریں، اور ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جو سماجی اتحاد کو نقصان پہنچائے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو معاشی مشکلات سے نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی کمزوریوں کو نمایاں کرنے سے دشمن کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سمیت معاشی مسائل حل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں