1

سٹار فاسٹ باؤلر کی واپسی!  کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر  آ گئی

 (ویب ڈیسک )25 سالہ دراز قد فاسٹ بولر عاکف جاوید کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا ہے، اب میں مکمل فٹ ہوں اور اُمید ہے جلد قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔

عاکف جاوید نے 2025ء  کے دورۂ نیوزی لینڈ مین ون ڈے کیریئر کا ڈیبیو کیا اور تین ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس کے بعد وہ فٹنس مسائل کے باعث منظر سے غائب ہو گئے لیکن اب وہ  فٹ ہیں اور لاہور میں جاری این سی اے بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کا حصہ ہیں۔

  ایک انٹرویو کے دوران  عاکف جاوید نے کہا ہے کہ فٹنس پر باقاعدگی سے کام جاری رکھا ہوا ہوں، فٹنس اور ڈائٹ کے ساتھ آپ کی اسپیڈ برقرار بھی رہتی ہے اور اضافہ بھی ہوتا ہے،  میں ان کا خیال رکھتا ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست، پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

عاکف جاوید کا کہنا ہے کہ کیمپ میں ان چیزوں پر کام ہو رہا ہے جن کی انٹرنیشنل کرکٹ میں ضرورت ہوتی ہے، اس کے ساتھ میں اپنی لائن لینتھ پر کام کر رہا ہوں جو اسپیڈ کے ساتھ بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرا ایشین گیمز کے لیے پاکستان ٹیم میں نام ہے، میں فٹ بھی ہوں، میں ضرور قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔

عاکف جاوید کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز کو آج کل بڑی محنت کی ضرورت ہوتی ہے، وائٹ بال کرکٹ میں فاسٹ بولرز کو مختلف ورائٹی پر کام کرنا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں