1

ورلڈ کپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

(ویب ڈیسک)چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا ہے۔

پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے 2 میچ میں کامیابی حاصل کی، 3 میچز میں شکست ہوئی ایک میچ ڈرا ہوا۔

ایمسٹلوین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 11ویں پوزیشن کا میچ کھیلا گیا، جنوبی افریقا نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری لی۔

دوسرے کوارٹر میں جنوبی افریقا نے ایک اور گول کرکے 2-0 کی برتری حاصل کرلی، لیکن پھر پاکستان ٹیم نے کم بیک کیا اوپر نیچے 2 گول کرکے برتری کا خاتمہ کردیا، پہلے افراز نے گول کیا پھر محمد حماد نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

ہاف ٹائم تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا، تیسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی کپتان رانا وحید نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی، 8 منٹ بعد جنوبی افریقا نے گول کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا۔

کھیل کے اختتام سے 5 منٹ قبل جنوبی افریقا نے پنالٹی سٹروک پر گول کرکے پھر برتری حاصل کرلی، میچ کے اختتام کے آخری سیکنڈ میں حماد الدین نے گول کر کے مقابلہ 4-4 گول سے برابر کردیا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس پر پاکستان نے 3-4 سے کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:صائم ایوب کی8چھکوں اور6 چوکوں کی بدولت شاندار سنچری،ویڈیو وائرل جمیکا کنگز مین کو کامیابی دلا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں