2

کوچ سرفراز احمد سے عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے متعلق سوال، ہیڈ کوچ نے کیا جواب دیا؟

(ویب ڈیسک) کرکٹ کی تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں پاکستانی ٹیم کے  ہیڈ کوچ سرفراز احمد نےکرکٹ کے وقار کو ترجیح دیتے ہوئے سیاست میں الجھنے سے صاف انکار کر دیا۔

لارڈز گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کسی صحافی نے سرفراز احمد سے   سابق کرکٹر اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کے ایک متنازعہ اور اشتعال انگیز انٹرویو کے متعلق سوال کیا تھا۔

سابق کیپٹن سرفراز احمد خود پاکستانی کرکٹ میں ایک روشن سٹار رہے ہیں، اب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ وابستہ ہیں اور گرین شرٹس ٹیسٹ کرکٹ  ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں ۔ سوال پوچھے جانے پر سرفراز احمد نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کے سکائی نیوز  کے انٹرویو متعلق  ہمیں کچھ علم نہیں ، ہم صرف کرکٹ  پر فوکس کر رہے ہیں۔

لندن کے لارڈز میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش براڈ کاسٹر نے کھانے کے وقفے  کے دوران  انتہائی غیر معقول حرکت کی اور سابق کرکٹر اور پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلمان اور قاسم کا نازیبا الزامات پر مبنی  انٹر ویو نشرکیا تھا۔

قاسم اور سلمان کا یہ انٹرویو سابق انگلش کرکٹر مائیکل ایتھرٹن نے کیا۔

 ایک  کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اس متنازعہ  اور کرکٹ سے غیر متعلق انٹرویو کو  لارڈز ٹیسٹ میں میچ کے دوران نشر کئے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعتراض کیا  اور کھانے کے وقفے کے بعد ٹیم کو میدان میں بھیجنے میں کچھ تاخیر ہوئی۔

 لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن پریس کانفرنس میں کسی صحافی نے  میچ اور کرکٹ کے متعلق بات کرنے کی بجائے ہیڈ کوچ کو سیاست میں الجھانے کی کوشش کی۔  سرفراز احمد سے لیڈنگ سوال ہوا،تو انہوں نے ٹھوس انداز سے  کہا، ‘ اس سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں کہ  پی سی بی نے اس متعلق انگلش بورڈ سے شکایت کی ہے یا نہیں’۔  سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ،میرے علم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

جب ہیڈ کوچ سے سوال ہوا کہ کھانے کے وقفے کے بعد انٹرویو کی وجہ سے ٹیم نے میدان میں نہ آنے سے متعلق سوچا، تو سرفراز احمد  نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، ہم تو معمول کے مطابق کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈ میں آنے کی تیاری کر رہے تھے، ہمیں انٹرویو کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔

یہ بھی پڑھیئے:  ٹک ٹاک گینگسٹر نیفے میں پستولیں رکھ کر اے ایس پی کے دفتر میں جنگ کرنے لگے، گیارہ گرفتار 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں