1

پنجاب حکومت کا اے آئی کو سرکاری سکولوں میں لازمی مضمون قرار دینے کا فیصلہ

(24 نیوز ) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

حکام کے مطابق سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت سے متعلق مضمون شامل کرنے کا مقصد طلبا کو جدید ٹیکنالوجی، مستقبل کی ملازمتوں اور تیزی سے بدلتی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

حکومت کے مطابق اے آئی کی تعلیم سے طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کے بنیادی تصورات اور اس کے عملی استعمال سے آگاہی حاصل ہو گی، جبکہ تنقیدی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتیں بھی بہتر ہوں گی۔

حکام کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت سرکاری اسکولوں کی کمپیوٹر لیبز کو جدید بنانے اور ضروری سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اساتذہ کی تربیت کا انتظام کر کے انہیں مصنوعی ذہانت کی تعلیم دینے کے قابل بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں