1

پمز سانحہ ، تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 10 افسران کو ہٹانے کی سفارش

(راؤ دلشاد )پمز میں نومولود بچوں کی ہلاکت کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہبا ز شریف کو پیش کر دی گئی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پمز سانحہ پر اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا ، تحقیقاتی کمیٹی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سمیت 10 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کر دی ۔

رپورٹ میں فائر سیفٹی اور طبی سہولیات میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، سانحے کے وقت ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ، وزیراعظم نے پمز سانحے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں پمز میں فائر سیفٹی انتظامات بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا ، وزیراعظم نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی۔پمز سانحے میں 14 نومولود بچوں کی جانیں گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں