2

 لاپتہ کارگو جہاز کے ملبہ کا کچھ حصہ مل گیا عملہ کے ارکان بدستور لاپتہ 

(24نیوز)  کل شب لاپتہ ہونے والے کارگو طیارے کا ملبہ سمندر سے مل گیا۔ جہاز میں سوار افراد بدستور لاپتہ ہیں، ان کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی  بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

معلوم ہوا ہے کہ کل رات نو بجے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے کل رات نو بجے لاپتہ ہونے کے بعد اس کی تلاش شروع کر دی گئی تھی۔ اب کئی گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی ملی ہے اور سمندر میں اورماڑہ کے ساحل سے  53 ناٹیکل میل دوری پر کل رات لاپتہ ہونے والے جہاز کے ملبہ کی باقات مل گئی ہیں۔ 

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ کل رات  9 بجے کے کچھ منٹ بعد لاپتہ ہو گیا تھا اور اس کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ 

جہاز کے ساتھ کیا ہوا تھا؟

ابتدائی اندازہ یہ ہے کہ جہاز کے نیوی گیشن سسٹم میں کوئی خرابی ہوئی تھی۔ شاید اس کی فیول  انجن تک لے جانے والی لائن میں کوئی خرابی ہوئی تھی۔ اس خرابی کی وجہ سے جہاز فوری طور پر نیچے گرا اور سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

 کارگو طیارے کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد  کوشش کر کے ملبہ کی کچھ باقایت تلاش کر لی ہیں۔ اس جہاز مین سوار افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ 
 عملے کے ارکان کی تلاش  بدستور جاری ہے۔ 
​پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے بحری اور فضائی اثاثے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  دہشتگردوں کو ہر جگہ نشانہ بنائیں گے، مسلح افواج کے ترجمان کا اعلان 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں