7

 آبنائے ہرمز پر فیس! برازیل نے ٹرمپ کے  فیصلے کو ’’ڈاکو راج‘‘قرار دیدیا

(ویب ڈیسک) برازیلی صدر لولا دا سلوا نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی صدر کے منصوبے کو قزاقی قرار دیدیا۔

برازیلی صدر لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز میں بھاری فیس وصول کرتا ہے تو یہ عمل قزاقی کے مترادف ہوگا، ماضی میں بھی ایسے اقدامات کو قزاقی ہی کہا جاتا تھا۔

لولا دا سلوا نے یہ بھی کہا کہ امریکا جیسے طاقتور ملک کو جو قزاقی کے خلاف لڑتا رہا ہو ایسا طرز عمل اختیار نہیں کرنا چاہئے، عالمی بحری راستوں پر غیر ضروری مالی بوجھ عائد نہیں کیا جانا چاہئے۔

برازیلی صدر نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت اور آزاد بحری آمدورفت کے اصولوں کا احترام ہر ملک کی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے اور 20 فیصد راہداری فیس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نوجوانوں نے گھر بیٹھے ملک کو اربوں ڈالرز کیسے لا کر دئیے؟

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے ۔  
امریکی صدر کے مطابق ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور ان کے گاہکوں کو روکے گی،ایران کے علاوہ دیگر ممالک کو آبنائے ہرمزآزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہوگی۔

 انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنےوالے ہر کارگو سے 20 فیصد کی شرح سے ٹیکس لیں گے جبکہ ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقہ کار کا عمل جلدی شروع کیا جائے گا۔

دنیا کے اس وولٹائل سیکشن کو حفاظت اور تحفظ فراہم کرنے کا کام کرنے کے لیے ضروری معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں