7

مانسہرہ: موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے غیر ملکی سیاح لاپتہ

(24 نیوز) مانسرہ میں موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے واپسی پر غیر ملکی سیاح لاپتہ ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 13500 فٹ بلند چوٹی سے آئرلینڈ کا سیاح الیگزینڈر لاپتا ہوا۔

 آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والا سیاح دوسرے غیر ملکی دوست کے ہمراہ چوٹی پرگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں غیر ملکی سیاح بغیر این او سی کے موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی پر گئے۔

پولیس کے مطابق واپسی پر دونوں نے الگ الگ نیچے جانے کی شرط لگائی، لاپتا غیر ملکی سیاح کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:نیدرلینڈز میں سرخ بالوں والے افراد کا بڑا اجتماع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں