10

قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق سلیکشن کمیٹی سے مستعفی

(حافظ شہباز)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی انگلیڈ کیخلاف ناقص کارکردگی کے بعد مصباح الحق قومی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، ذرائع کے مطابق مصباح الحق پی سی بی کے رویے پر سخت نالاں تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کے معاملے پر مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چھ کھلاڑیوں کو سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بغیر انگلینڈ بھیجا، جس پر مصباح الحق بورڈ کے رویے سے سخت نالاں تھے۔

  یہ بھی پڑھیں:ٹیم سے نکالے جانے کے بعد امام الحق لاہور واپس پہنچ گئے   

مصباح الحق کے سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کی وجوہات میں پی سی بی کی جانب سےکھلاڑیوں کے انتخاب کے معاملے پر مشاورت نہ کرنا بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں