10

انگلینڈ کیخلاف شکست کا ذمہ دار کون؟ ڈائریکٹر عاقب جاوید نے نام بتا دیا

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور رکن سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید نے انگلینڈ کے خلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم پر ڈال دی۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی بالکل پرفارم نہیں کر رہے ہوں تو سیریز کے مکمل ہونے کا انتظار نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم ابتدائی دو میچز میں ہی شکست کھا بیٹھی ہے۔ 

پی سی بی نے انگلینڈ سیریز کے درمیان میں ہی ہیڈکوچ و بولنگ کوچ کے ساتھ ساتھ 7 کھلاڑیوں کو سکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم  کے حوالے سےتشویشناک خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں