10

پاکستان ویمنز ٹیم کی تھائی لینڈ کے خلاف 35 رنز سے شاندار کامیابی

(24 ںیوز)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کے اہم میچ میں تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی،ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جس کی بدولت ٹیم ایک قابلِ دفاع مجموعہ بنانے میں کامیاب رہی۔ ان کی عمدہ کارکردگی پر انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 84 رنز بناسکی۔

تھائی لینڈ کی جانب سے چنیدا نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے، تاہم وہ اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب نہ لے جا سکیں،پاکستان کی بولنگ میں سعدیہ اقبال نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ طوبیٰ حسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان نے بیٹنگ کے بعد عمدہ بولنگ اور مضبوط دفاع کے ذریعے میچ اپنے نام کیا اور تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹرز پر مکمل اعتماد، یہی ٹیم پرفارم کرے گی :چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں