2

 کسی دباؤ کے بغیر ڈٹ کر کھیلیں، آپ سے بڑی توقعات ہیں، محسن نقوی کے ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات

(24نیوز)  ویمنز ایشیا کپ کھیلنے کے لئے دبئی گئی ہوئی  پاکستان ویمنز ٹیم کی ارکان نے آج وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی سے ملاقات کی ۔

دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان ویمن ٹیم کی  ارکان ٹریننگ میں مصروف تھیں۔ اس دوران محسن نقوی نے وہاں وزٹ کیا۔  محسن نقوی نے  ویمن ٹیم کی  کیپٹن اور دوسری کھلاڑیوں سے ان کی فارم اور  مورال پر گفتگو کی۔ پاکستان ویمنز ٹیم پانچ ستمبر کو دبئی میں انڈیا ویمن ٹیم کے ساتھ میچ کرے گرے۔ 

ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ  میں پانستان ویمن اپنا پہلا میچ تھائی لینڈ سے جیت چکی ہیں۔  ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں ایک ہی گروپ اے میں شامل ہیں۔  ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے دوسرے مرحلہ میں جانے کا واضح امکان ہے تاہم یہ یقنی نہیں کہ گروپ میچ کے بعد بھی دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا ہو سکے گا یا نہیں۔

لڑکیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے لڑکیوں سے ان کی تیاری کے بارے میں پوچھا،   ان کا حوصلہ بڑھایا اور  توقع ظاہر کی کہ وہ روایتی حریف کے ساتھ میچ میں اپنی بہترین صلاحیتیں استعمال کریں گی اور قومی پرچم کو بلند کریں گی۔

 اس موقع پر  ہیڈ کوچ وہاب ریاض بھی موجود  تھے۔

محسن نقوی نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ کسی دباؤ کے بغیر ڈٹ کر کھیلیں۔ یہ مت دیکھیں کہ کون سی ٹیم سامنے ہے۔ میچ ٹو میچ  سٹریٹیجی بنائیں اور گراؤنڈ میں جیت کے لیے جائیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ  ویمنز ایشیا کپ میں آپ سے بڑی  امیدیں  وابستہ ہیں۔

ویمنز ٹیم کی ارکان نے چئیرمین کو یقین دلایا کہ وہ ایونٹ ک میں فتح کے لئے مکمل تیار ہیں ۔بھرپور تیاری کی ہے،  توقعات پر پورا اتریں گے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں