1

فلپائنی نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

(ویب ڈیسک)فلپائن میں کوئزون سٹی ریجنل ٹرائل کورٹ کی جانب سے نائب صدر سارا ڈوٹرٹے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کوئزون سٹی ریجنل ٹرائل کورٹ نے ان کے خلاف تین الزامات میں مقدمہ چلانے کے لیے شواہد کو قابلِ سماعت اور ممکنہ وجہ قرار دیا،رپورٹس کے مطابق مقدمہ ان کے 2024 کے ان بیانات سے متعلق ہے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں قتل کیا گیا تو انہوں نے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر، خاتونِ اول اور سابق ایوانِ نمائندگان اسپیکر کو قتل کرنے کے لیے بندوبست کیا ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے ہر الزام پر 120,000 فلپائن پیسو ضمانت مقرر کی گئی ہے، یعنی مجموعی طور پر 360,000 پیسو۔

سارا ڈوٹرٹے کے وکیل کے مطابق وہ قانون سے بچنے کی کوشش نہیں کریں گی اور دستیاب قانونی راستے اختیار کریں گی۔ ان کی ٹیم نے ضمانت جلد جمع کرانے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ معاملہ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ سارا ڈوٹرٹے کو اس وقت سینیٹ میں مواخذے کے مقدمے کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں