1

گنگولی کی 10سال بعد شوبز کی دنیا میں واپسی مقبول رئیلٹی شو کی میزبانی سنبھال لی

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کھیل کے میدان سے باہر ایک نیا چیلنج قبول کرتے ہوئے تقریباً ایک دہائی بعد ٹیلی ویژن پر میزبانی کے شعبے میں واپسی کرلی ہے۔

سارو گنگولی کو مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس بنگلا‘ کے تیسرے سیزن کا میزبان مقرر کیا گیا ہے جس کی باقاعدہ نشریات 30 اگست سے سٹار جلسا اور جیو ہاٹ سٹار پر شروع ہوچکی ہیں۔

سابق بھارتی کپتان نے بگ باس کو ملک کا سب سے بڑا شو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی مقبولیت اور مختلف زبانوں میں اس کے پھیلاؤ نے اسے دیگر شوز سے منفرد مقام دیا ہے۔ 
گنگولی کے لیے یہ ذمہ داری اینڈیمول شائن انڈیا کے ساتھ پہلی وابستگی بھی ہے جبکہ وہ 10 سال بعد دوبارہ کسی ٹی وی پروگرام کی میزبانی کر رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماضی میں متعدد ٹی وی شوز کئے تاہم بگ باس کی میزبانی کا تجربہ ان کے لیے بالکل نیا ہے۔ 
واضح رہے کہ بگ باس بنگلا تقریباً ایک دہائی کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سلمان خان بدستور ہندی ورژن کی میزبانی کر رہے ہیں جس کا 20واں سیزن 6 ستمبر سے شروع ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت متعارف ہونے سے پہلے ہی لیک ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں