
(24 ںیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی ، کوچز کی زیرِ نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی نیٹ پریکٹس کی۔
کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا ، کوچز نے تیسرے ٹیسٹ کے لئے کنڈیشن کےحساب سے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروائی۔
صائم ایوب،محمدعمران جونیئر،سعد بیگ اور رضااللہ نے اسکواڈ جوائن کرنے کےبعد ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کل آرام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :نوکری رہے نہ رہے، اپنے کلام سے پیچھے نہیں ہٹوں گا:محسن نقوی






