10

ویمنز ایشیا کپ ٹی 20:پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

(24 نیوز)ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 میچ کے دوران پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا۔

پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس اچھی باؤلنگ لائن اپ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو شکست دی تھی، پاکستان ویمنز کی جانب سے دیے گئے 120 رنز کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 84 رنز تک محدود رہی، چانیڈا 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

سعدیہ اقبال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، طوبیٰ حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں،قومی ٹیم نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 119 رنز بنائے اور تھائی لینڈ کو 120 رنز کا ہدف دیا تھا، منیبہ علی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی۔

پاکستان ویمنز ٹیم میں منیبہ علی، شوال ذوالفقار، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، صدف شمس، فاطمہ ثنا، ایمان فاطمہ، طوبیٰ حسن، نشرح سندھو، سعدیہ اقبال، ام ہانی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نوکری رہے نہ رہے، اپنے کلام سے پیچھے نہیں ہٹوں گا: محسن نقوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں