
(24نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ہو رہے ویمن ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے میچ میں سب سے کم سکور پر آؤٹ ہونے کا نیا منفی ریکارڈ بنا لیا۔ ساری ٹیم 55 رنزبنا کر آؤٹ ہوئی۔ یہ منفی ریکارڈ روایتی حریف بھارت کے ساتھ گروپ اے کے میچ میں بنا۔ کیپٹن فاطمہ ثنا نے خود یہ ریکارڈ بنانے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ وہ کوئی رن بنائے بغیر سات گیندیں کھیل کر آؤٹ ہوئیں۔
آج شب دبئی کے انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کی ویمن ٹی ٹوینٹی ٹیم نے 109 گیندیں کھیل کر 55 رنز پر آؤٹ ہو کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔
پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ میں اچھی شروعات کی تھی اور4 اووروں میں سکور بغیر کسی نقصان کے 27 رنز تھا۔ لیکن اس کے بعد پوری ٹیم صرف 28 رنز کا اضافہ کرکے 55 ویں سکور پر آؤٹ ہو گئی۔
اوپنر منیبہ نے 13 رنز بنائے اور دوسری اوپنر شوال ذوالفقار 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ انم دو کے سوا کوئی پلئیر ڈبل فگر میں نہیں پہنچی۔
طوبیٰ حسین نو رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ چار کھلاڑی زیرو پر آؤٹ ہوئیں۔ ایک نے دو رنز بنائے، ایک نے تین رنز بنائے، ایک نے پانچ اور ایک نے چھ رنز بنائے۔
55 رنز پر آل آؤٹ ہونے سے پہلے، ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز (WT20Is) میں پاکستان کا کم ترین مجموعی سکور 56 رنز تھا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کے گزشتہ کم ترین سکورز کی تفصیل کچھ یوں ہے:
56 رنز: پاکستان کی ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 56 رنز پر دس وکٹیں گنوا کر پویلین واپس گئی تھی۔
65 رنز: ایک اور موقع پر پاکستانی ٹیم نے دس وکٹیں گنوا کر 65 رنز بنائے تھے۔
72 رنز: سری لنکا ویمنز کے خلاف 2018 میں کولمبو کے مقام پر پاکستان ویمنز ٹیم 72 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔ آج کا 55 رنز کا مجموعہ بنانے کے لئے چھ کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا۔ فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو، گل فیروزہ نے کوئی رن نہیں بنایا، صدف شمس نے 3 رنز اور عائشہ نے 2 رنز بنائے۔ سعدیہ اقبال نے پانچ بالز کھیلیں اور کوئی رن نہیں بنایا۔ ان چھ بیترز کا مجموعی سکور 5 رنز تھا۔
ایمان فاطمہ نے پانچ اور ام ہانی نےچھ رنز بنائے، طوبیٰ حسین نے 9رنز بنائے۔






