
(24نیوز)ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق کروز میزائلوں سے ایک امریکی بحری جہاز پر بھی حملہ کیا گیا، کارروائی میں ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کرنے والے متعدد بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب جنوبی آبنائے ہرمز میں ایران نے دو اماراتی ٹینکرز پر بھی حملہ کیا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق آبنائے ہرمز میں دو ایرانی کروز میزائلوں سے اس کے دو ٹینکر جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی






