1

عمر رسیدہ جوڑے کو ایک غلطی نے بڑا انعام جتوا دیا

(ویب ڈیسک)امریکا میں ایک عمر رسیدہ جوڑے کو ان کی غلطی نے ایک لاکھ ڈالرسے زائد مالیت کا انعام جتوا دیا۔

ریست مشی گن کے ایک 78 سالہ جوڑے کے لیے ایک غلطی غیر متوقع طور پر خوش قسمتی ثابت ہوگئی جب شوہر نے غلطی سے اپنی بیوی کا لاٹری ٹکٹ دوبارہ کھیل دیا اور اس ٹکٹ پر 1 لاکھ 36 ہزار 660 ڈالر جیت لیے۔

واشٹینا کاؤنٹی سے تعلق رکھنے خاتون نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک ری یونین کے سلسلے میں ریسٹورنٹ گئے تھے، جہاں دونوں نے الگ الگ ٹکٹ خریدے۔
 ری یونین کے بعد جب وہ ایک اور بار پہنچے تو شوہر نے غلطی سے اپنا ٹکٹ دوبارہ کھیلنے کے بجائے اپنی اہلیہ کا ٹکٹ ہی ری پلے کر دیا۔ 

خاتون کے مطابق اس ٹکٹ پر 07، 16، 19، 23، 25، 46، 55، 68 اور 74 تھے۔ حیرت انگیز طور پر یہ تمام نو نمبر ڈرا نمبر 2634271 میں آنے والے 20 نمبروں میں شامل تھے جس کے نتیجے میں جوڑے نے 1 لاکھ 36 ہزار 660 ڈالرز کا انعام جیت لیا۔ 
خاتون نے کہا کہ کچھ ہی دیر بعد سکرین پر اپنے تمام نمبرز دیکھ کر انہیں اپنی جیت کا علم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انعام جیتنا اتنا غیر متوقع تھا کہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے لیکن یہ ناقابلِ یقین بھی ہے۔ یہ رقم جوڑے مالی طور پر سکون کا سانس لینے میں مدد دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عام تعطیل کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں