7

انگلینڈ نے بھارت سے نمبر ون کا تاج چھین لیا

(24 نیوز)انگلینڈ نے بھارت کو پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی ہے۔

 شاندار کامیابی کے بعد انگلش ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر کے بھارت سے نمبر ون کا تاج چھین لیا۔

سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 257 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔

مزید پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل، ارجنٹائن کا انگلینڈ اور سپین کا فرانس سے ٹاپ فور مقابلہ

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ہیری بروک نے 45 گیندوں پر 95 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز ہی بنا سکی اور یوں انگلینڈ نے نہ صرف آخری میچ بلکہ سیریز بھی 0-4 سے اپنے نام کر لی۔

اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا، جبکہ بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں