
(24نیوز)امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل تیسری رات بھی فضائی حملے کیے، جبکہ جنوبی ایران کے متعدد شہروں اور جزائر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق کارروائی کے دوران جنوبی ایران میں مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، اطلاعات کے مطابق بندرِ عباس، بوشہر، قشم، کیش اور ابو موسیٰ سمیت کئی علاقوں میں دھماکے سنے گئے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وسطی ایران میں واقع کوہ کولانگ گاز لا کے علاقے کو نشانہ بنایا جائے گا۔
امریکی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، تاہم ایران کی جانب سے ان تازہ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات یا جانی نقصان سے متعلق فوری طور پر سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔






