
(24 نیوز)جنوبی افریقہ نے نمیبیا ٹی ٹونٹی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں زمبابوے کو 48 رنز سے شکست دے کر سیزن کی پہلی ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔
یہ گزشتہ آٹھ روز میں زمبابوے کے خلاف جنوبی افریقہ کی تیسری کامیابی تھی۔
تجرباتی سکواڈ کے باوجود جنوبی افریقہ نے ایک بار پھر 200 سے زائد رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔
انجری کے باعث لوہان ڈرے پریٹوریئس کی عدم موجودگی میں کونر ایسٹرہیزن اور جارڈن ہرمن نے 84 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔
مزید پڑھیں:آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ ابتدا ہی میں بکھر گئی اور صرف 57 رنز پر 6 وکٹیں گر گئیں۔
بریڈ ایونز نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مزاحمت کی مگر وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے ساتھ نمیبیا کی ٹیم شامل تھی۔






