7

پہلا ون ڈے:کیویز نے کالی آندھی کیخلاف 4 وکٹوں پر 208 رنز بنا لیے

(ویب ڈیسک) دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، کیویز نے 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا لیے۔

اوپننگ بلے باز ہنری نیکولس نے 43 گیندوں پر 27 رنز بنائے جس میں 1 چوکا شامل تھا، ول ینگ نے 63 گیندوں پر 49 سکور کیے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔

مارک کیپ مین نے 26 گیندوں پر 27 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 2 چوکے شامل تھے، ڈیرل مچل 58 گیندوں پر 53 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔

ٹام لیتھم نے 30 گیندوں پر 25 سکور کیے جس میں 1 چوکا شامل تھا، مائیکل بریسویل پر 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ویسٹ انڈیز کی جانب سے خیری پیرئیر، گدکاش موتی نے 1-1 وکٹ حاصل کی، وائٹل لیوس نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں :برازیل کو فٹ بال ورلڈ کپ ایونٹس میں سب سے زیادہ 247 گول کرنے کا اعزاز حاصل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں