10

ممنوعہ ادویات کا استعمالبھارتی کبڈی ٹیم سلور میڈل سے محروم

(ویب ڈیسک)ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال سے بھارتی کبڈی ٹیم سلور میڈل سے محروم ہوگئی۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایکشن بھارتی کبڈی کھلاڑی برجندرا سنگھ چودھری کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لیا گیا ہے،27 اپریل کو سانیا ایشین بیچ گیمز میں بھارتی کبڈی پلیئر کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت ٓآنے پر بھارتی کبڈی ٹیم سے جیتا گیا سلور میڈل واپس لے لیا گیا ہے۔

برجندرا سنگھ کے خلاف مزید کارروائی انٹرنیشل کبڈی فیڈریشن کی طرف سے متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں :  بجلی کا بل دینے کیلئے نوجوان بائیک بیچنے گیا تو 70 ہزار کے ای چالان نکل آئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں