
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف نے قومی ٹیم کے بلے بازوں کی تکنیکی خامیوں سے متلعق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ بیٹنگ کرنا سیکھ لیں، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے‘۔
انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز بیٹرز کی خراب کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ’ بلے باز گیند آنے سے پہلے ہی مسلسل اپنی پوزیشن تبدیل کرتے رہے، جس کے باعث وہ گیند کی لائن اور لینتھ کو درست طور پر جج نہیں کرسکے‘۔
If you keep shuffling across with an open chest before the ball arrives, you’ll never judge line or length and end up playing away from your body. That’s Pakistan’s batting today in one sentence. Learn before it’s too late. #ENGvsPAK #Cricket
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) September 9, 2026
محمد یوسف نے کہا کہ اگر بلے باز گیند آنے سے پہلے سینہ کھول کر مسلسل آگے پیچھے ہوتے رہیں تو وہ لائن اور لینتھ کا اندازہ نہیں لگا سکتے اور نتیجتاً جسم سے دور جا کر شاٹس کھیلتے ہیں۔
سابق بیٹر نے کہا کہ پاکستان کی آج کی بیٹنگ پر ایک ہی جملہ کہا جا سکتا ہے کہ ’سیکھو اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے‘۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں گرین کیپس کو اننگز اور 103 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بھی محمد یوسف نے پاکستانی بیٹنگ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص تکنیک اب بنگلادیش سے لے کر انگلینڈ تک بری طرح بےنقاب ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھ کہ جن خامیوں کو کئی سال پہلے درست کیا جاسکتا تھا، انہیں نظر انداز کیے جانے کے باعث اب وہ پاکستان کرکٹ کی واضح کمزوری بن چکی ہیں اور قومی ٹیم کو عالمی سطح پر مشکلات کا سامنا ہے۔






