10

ویمنز جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان کی ویمنز جونئیر ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

(ویب ڈیسک)  ویمنز جونیئر ایشیا  ہاکی کپ میں پاکستان کی ویمنز جونئیر ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ 
پاکستان ویمنز جونیئر ایشیا  ہاکی کپ 2026 کے چیلنجر پول کے میچ میں قازقستان کے ساتھ میچ  1-1 سگول سے برابر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

 پاکستان اور قازقستان کی ویمنز جونئیر ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے کوارٹر کے 15 ویں منٹ میں امان گیلڈی ژانسایا نے  گول کر کے قازقستان  ویمن  ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔

پاکستان ویمن چوتھے کوارٹر کے 55 ویں منٹ میں یہ گول برابر کرنے مین کامیاب ہوئیں۔  پاکستانی کپتان شارقہ سرور نے یہ  گول کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  بابر اعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں