9

ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی شاہین آفریدی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ  کی ہدایت پر شاہین شاہ آفریدی نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیفٹ شاہین شاہ آفریدی عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیسٹ سکواڈ میں واپس آنا چاہتے ہیں ۔

 شاہین شاہ آفریدی  کو پی سی بی کی جانب سے کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑ ھیں:سابق آل راؤنڈر انور علی امریکہ میں کوچ بن گئے

شاہین شاہ آفریدی ہفتے کو شروع ہونے والی ڈیپارٹمنٹس کی پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کے آر ایل کی نمائندگی کریں گے۔

 دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے شاہین آفریدی کو ڈراپ کرتے ہوئے سلیکٹرز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عدم شرکت کو وجہ قرار دیا تھا۔

سٹار  بو لر نے کئی برس سے کوئی ڈومیسٹک چار روزہ میچ نہیں کھیلا، شاہین نے اب تک 43 فرسٹ کلاس میچز میں 166 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں