
( ویب ڈیسک)فیفا کے پہلے آسیان کپ 2026 میں پاکستان کی ٹیم بھی شامل ہو گئی۔
ایونٹ میں آسیان کے تمام 11 رکن ممالک کے علاوہ تین مہمان ٹیمیں شامل ہوں گی۔
فیفا نے پہلے ’فیفا آسیان کپ 2026‘کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان سمیت 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
نیا ٹورنامنٹ 21 ستمبر سے 6 اکتوبر تک انڈونیشیا کے دو شہروں بینڈونگ، جکارتہ سمیت ہانگ کانگ میں بھی کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
ایونٹ میں آسیان کے تمام 11 رکن ممالک کے علاوہ تین مہمان ٹیمیں شامل ہوں گی۔
پاکستان کو بنگلادیش کے ساتھ ڈویژن ون میں جگہ دی گئی ہے جہاں ان کے ساتھ انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔
ڈویژن ٹو میں میزبان ہانگ کانگ کے علاوہ برونائی دارالسلام، کمبوڈیا، لاؤس، میانمار اور تیمور لیستے شامل ہیں۔
دونوں ڈویژنز کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔






