9

عمران طاہر کی ٹی 20 میں تباہ کن باولنگ نیا ر یکارڈ قائم

(ویب ڈیسک)47 سالہ پاکستانی نژاد پروٹیز  عمران طاہر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر نے 47 برس کی عمر میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار کارنامہ انجام دے دیا ہے۔

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ،شاہین آفریدی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے

عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے باعث سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پانچ وکٹوں کی اس شاندار کارکردگی کے ساتھ عمران طاہر مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

47 سال کی عمر میں ان کی یہ کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ وکٹیں لینے کی ان کی بھوک اب بھی برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں