9

پاکستان میں رواں سال پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیو کا نیا کیس خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ بچہ تحصیل میریان کی یونین کونسل نورڑ کا رہائشی ہے جبکہ رواں سال رپورٹ ہونے والے 4 میں سے 3 پولیو کیسز بنوں ڈویژن سے سامنے آئے ہیں۔*

*حکام این ای او سی نے بتایا کہ سکیورٹی مسائل کے باعث بنوں ڈویژن میں بچوں تک مسلسل رسائی ممکن نہیں ہو رہی، یونین کونسل نورڑ میں پولیو ٹیمیں 2025 سے بچوں تک باقاعدگی سے نہیں پہنچ سکیں۔ این ای او سی کے مطابق پاکستان میں 2025 کے دوران پولیو کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، ملک گیر انسداد پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہےگی، آئندہ مہم کے دوران تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے، پولیو ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے اور دنیا کے 195 ممالک میں استعمال کی جا چکی ہے۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں