
(ویب ڈیسک )ایران میں تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری کردی گئی۔
ایران میں اصفہان کے قریب تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ اور ویپن آفیسر کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری کی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو لینڈ کرتے اور اسپیشل آپریشن کمانڈ کے اہلکاروں کو پائلٹ اور ویپن آفیسر کو ریسکیو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے سے نکلنے کے بعد پیراشوٹ میں خرابی کے باعث امریکی اہلکار کی کمر، کندھا اور بازو ٹوٹ گئے تھے۔
Dramatic video, obtained first by 60 Minutes, shows the rescue of two Air Force officers shot down over a mountainous desert region of Iran back in April. https://t.co/MMeYIaZvfu https://t.co/37AR1xc9bj
— 60 Minutes (@60Minutes) September 14, 2026
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار تقریباً 2 روز تک ایرانی فورسز سے بچتا رہا اور جان بچانے کے لیے تقریباً 7 ہزار فٹ بلند پہاڑی پر چڑھ کر جان بچائی۔
بعد ازاں امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز نے علاقے میں پہنچ کر دونوں اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔






