بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں فلم ’ہنومان انش‘ کے سیکوئل میں مختصر کردار ادا کرسکتے ہیں، تاہم ابھی ان کی شرکت حتمی نہیں ہوئی۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم نے دونوں سے رابطے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد مداحوں میں خاصا جوش پایا جا رہا ہے۔
3






