9

ٹیلر سوئفٹ کی شاہانہ شادی، سکیورٹی پر 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد خرچہ آیا: ظہران ممدانی

(ویب ڈیسک )نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے انکشاف کیا ہے کہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنی شادی پر سکیورٹی اخراجات اور پرمٹ فیس کی مد میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد خرچ کیے۔

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے 3 جولائی کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں شاہانہ انداز میں شادی کی تھی، اس موقع پر ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو خصوصی روشنیوں سے سجایا گیا تھا، جہاں 1 ہزار سے زائد مہمانوں اور ہالی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی تھی۔

  نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران ظہران ممدانی نے بتایا کہ   ٹیلر سوئفٹ نے  میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقدہ اپنی  شادی کی تقریبات کے لیے پرمٹ فیس اور سکیورٹی اخراجات کی مد میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد رقم ادا کی۔

 یہ بھی پڑھیں:تہران میں روسی ‘ڈومز ڈے’ طیارے کی لینڈنگ،کیا مشرقِ وسطیٰ میں بڑا کھیل شروع ہوگیا؟

رپورٹس کے مطابق اس  ادائیگی میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی، اجازت نامے اور ہائی پروفائل  تقریب کے لیے درکار دیگر شہر ی خدمات سے منسلک اخراجات شامل ہیں۔

ظہران ممدانی نے بتایا کہ ٹیلر کی شادی سے چند دن  قبل ہی پرمٹ اس شرط پر قبول کیا گیا تھا کہ پاپ اسٹار گلوکارہ  شہر کی پولیس کیلئے اضافی وقت کے اخراجات کی ادائیگی خود کریں گی۔

 متعدد  امریکی میڈیا رپورٹس  کے اندازے کے مطابق  اس جشن پر تقریباً 15 ملین ڈالر لاگت آئی، جس میں شادی  پنڈال کے انتظامات، سجاوٹ اور دیگر اخراجات شامل تھے، تاہم اس حوالے سےٹیلر سوئفٹ یا ان کے شوہر کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں