3

کانگو میں خوفناک آتشزدگی2 سکولوں سمیت 300 گھر جل گئے29 طلبا ہلاک

(ویب ڈیسک)مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو سکولوں سمیت 300 گھر جل گئے، جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر 29 طلبا جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پہلے ایک گھر میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور قریبی دو اسکولوں سمیت دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا، جبکہ 29 طلبا کی جانیں بھی ضائع ہوگئیں۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی تدفین کردی گئی، تدفین کے موقع پر علاقے میں ہر طرف غم اور سوگ کی کیفیت رہی، جبکہ بچوں کے والدین شدتِ غم سے نڈھال دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں:جمہوریت ہی سیاسی،معاشی اور سماجی استحکام کی منزل پر پہنچنے کا واحد راستہ ہے:مریم نواز

مقامی حکام کی جانب سے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں