
(24نیوز)امریکی سینیٹر چک شومر نے ڈیزل کی ریکارڈ بلند قیمتوں کا الزام یوکرین پر عائد کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کو ذمے دار ٹھہرانے کے بجائے ایران کے ساتھ اپنی جنگ کو ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دینے سے گریز کر رہے ہیں۔
امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکی جانتے ہیں کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور اخراجات بڑھنے کی وجہ ٹرمپ اور ایران کے ساتھ ان کی جنگ ہے۔
Trump’s newest LIE: Somehow, Ukraine is responsible for diesel prices hitting a record high.
Americans know it’s Trump and his war with Iran that’s driving up costs.
No amount of Trump’s finger-pointing and lies can erase his disaster of an economy.https://t.co/s3TeIJQg5t
— Chuck Schumer (@SenSchumer) September 14, 2026
چک شومر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے الزام تراشی اور جھوٹ سے ان کی تباہ کن معاشی کارکردگی کی حقیقت کو نہیں مٹایا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:دل دہلا دینے والا سانحہ! سکول اور سینکڑوں گھر خاکستر ہو گئے
واضح رہے کہ امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 6 اعشاریہ 2 ڈالرز سے اوپر چلی گئی ہے۔






