
(ویب ڈیسک)امریکی ائیرلائنز کی بالٹی مور سے میامی جانے والی پرواز میں ایک خاتون مسافر کو طیارے میں نازیبا حرکات پر پولیس اور ایف بی آئی نے حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ 11 ستمبر کو امریکی ائیرلائنز کی پرواز میں پیش آیا جہاں خاتون مسافر نے اچانک اپنے کپڑے اتار دیئے اور دیگر مسافروں کے سامنے نازیبا اور غیراخلاقی حرکات شروع کر دیں۔
خاتون کی اس حرکت پرعملے نے فوری طور پر کاک پٹ اور ائیرلائن کے آپریشنز سینٹر کو مطلع کیا اور لینڈنگ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کی درخواست کی تاہم پائلٹس نے پرواز کا رخ موڑنے کے بجائے سفر جاری رکھا۔
جہاز جب میامی اترا تو پولیس پہلے سے گیٹ پر موجود تھی جنہوں نے خاتون کو حراست میں لے کر ایف بی آئی کے حوالےکر دیا جو اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صرف ایک غلطی پربھاری جرمانہ!نیا حکم آ گیا






