
(24نیوز)سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔
سعودی فوجی اتحاد کے مطابق یہ واقعہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بڑی اور سنگین پیشرفت ہے، مقدس مقامات کا تحفظ سرخ لکیر ہے۔
انہوں نے کہا حوثیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش دوسری مرتبہ کی گئی ہے، حوثی باغیوں کے خلاف ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
حوثیوں نے دنیا بھر سے مکہ میں آنے والے لاکھوں مسلمان زائرین میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ہے۔






