3

سمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی تجویز زیر بحث نہیں آئی، طارق فضل چودھری

اسلام آباد:وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی تجویز زیر بحث نہیں آئی اور نہ ہی ان کے علم میں ایسی کوئی تجویز ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات سے متعلق امور پر غور کیا گیا، جبکہ تین ماہ کے لیے تھری ویلرز اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے صارفین کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی ذمہ داریاں بھی مقرر کی جا رہی ہیں تاکہ وہ عوام کو حکومتی اقدامات اور ریلیف سے متعلق رہنمائی فراہم کریں۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اسلام آباد بند ہونے نہیں جا رہا۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کے تحت انتظامیہ کو شہریوں کی آمدورفت بحال رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جبکہ کسی بھی جماعت کے رہنماؤں کو عوامی مقامات پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں